پولیس نے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ 39 سالہ خاتون سندھیا تھیئٹر میں بیہوش ہو گئی تھی اور انہیں علاج کے لیے درگا بائی دیشمکھ اسپتال میں لے جایا گیا۔ حالانکہ وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ شدید طور پر زخمی شری تیج کو اچھی دیکھ بھال کے لیے بیگم پیٹ کے کے آئی ایم ایس اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے سمیت دیگر زخمی شخص کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
اس پورے معاملے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور آس پاس کے لوگ متاثرہ کی مدد کے لیے دوڑتے نظر آ رہے ہیں۔ مبینہ طور پر اسپتال لے جانے سے پہلے ریوتی کو سی پی آر دینے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھی۔