[ad_1]
روس سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ سیاح اور اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا، تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے کوہ ساموئی پر یوگا کرتے ہوئے ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیلا یوگا میٹ پر تھائی لینڈ کے سمندر کے دلکش مناظر کے سامنے بیٹھ کر اپنی ویڈیو بنا رہی تھیں جب تیزی سے آتی ہوئی ایک بڑی لہر نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کمیلا کو سمندر کی بڑی لہر میں ڈوبتے اور اپنی جان بچانے کی جدوجہد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک عینی شاہد نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔
کمیلا روس کے شہر نووسبیرسک کی رہائشی تھیں اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کوہ ساموئی کا سیاحتی دورہ کر رہی تھیں۔ وہ اس مقام کو بہت پسند کرتی تھیں اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اسے اپنا ’گھر‘ اور ’دنیا کی بہترین جگہ‘ قرار دیتی رہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ان خطرات کی یاد دہانی ہے جو قدرتی مناظر کے قریب جانے پر پیش آسکتے ہیں، مقامی حکام نے اس واقعے کے بعد سیاحوں کو ایسے خطرناک حالات میں محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
[ad_2]
Source link