[ad_1]
اسلام آباد:
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونی اپنے پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو بچانے نکل پڑے۔
انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی پہلی اہلیہ جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے ٹویٹ کو ری شیئر کیا،ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کیلیے بھرپور آواز اٹھائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے پاکستان کی معیشت کیلیے زہر ہیں، 24 نومبرکواسلام آباد میں جس دن کال دی گئی اسٹاک مارکیٹ چار ہزارپوائنٹس گر گئی، جس دن وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگے اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔
جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، 2018 میں ایک اناڑی، ضدی شخص کومسلط کیا گیا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلیے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔
[ad_2]
Source link