[ad_1]
اسلام آباد:
گزشتہ روز ہونے والی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں نے اپنے اسٹالز اور ثقافتی اشیاء کی نمائش کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر غیر ملکی سفارت کاروں، ان کے اہل خانہ اور وزارت خارجہ کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بازار کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقات کی مدد اور فلاح و بہبود ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بازار راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو فارن آفس کے دورے اور دیگر ممالک کی ثقافتوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بازار میں متنوع ثقافتوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے، جو مختلف اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔
[ad_2]
Source link