[ad_1]
قبض ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے متاثر شخص مشکل میں پڑ جاتا ہے، اور اس کے لیے کھانا پینا بھی محال ہو جاتا ہے لیکن آخر قبض کی شکایت ہوتی کیوں ہے پہلے یہ جاننا ضروری ہے۔
قبض کی وجوہات:
قبض جیسے مسئلہ کھانے میں بے احتیاطی اور زیادہ تیل والی غذاؤں کے استعمال سے ہوتا ہے، اگر ہم کھانا بے وقت اور تیل مرچ کا احتیاط رکھ کر نہ استعمال کریں تو قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔
جس کی وجہ سے نظامِ ہاضمہ کمزور ہونے سے آنتوں کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے، اس کے علاوہ پانی کا کم استعمال، ذہنی دباؤ اور ادوایات کا استعمال بھی اس بیماری کی وجہ بنتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی چائے بنانا سکھانے والے ہیں جس کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
السی کے بیجوں کی چائے سے قبض سے نجات پائیں:
السی کے بیچ اپنے اندر حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں، السی کے بیجوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جبکہ یہ بیج امراض قلب کے لیے بھی بے حد مفید ہیں، ساتھ ہی یہ نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں بھی بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔
السی کے بیجوں سے چائے بنائیں:
ایک کھانے کا چمچ السی کے بیج کو ایک کپ پانی میں 2 سے 3 منٹ تک ابال لیں اور رات سونے سے پہلے یہ چائے بنا کر بیجوں سمیت ہی اسے پی لیں۔
السی کے بیج جلاب کش ہوتے ہیں اور وزن میں کمی لانے کا باعث بھی بنتے ہیں۔
[ad_2]
Source link