[ad_1]
راولپنڈی:
تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ایک شخص نے گولیاں مار کر اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات تھانہ ریس کورس کے علاقہ کیانی روڈ پر پیش آئی جہاں ملزم نے گولی مار کر اپنی بیوی اور ساس کوقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ملزم کی اہلیہ اقرا لطیف اور اس کی ساس یاسمین کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
[ad_2]
Source link