[ad_1]
حمل:
21مارچ تا21اپریل
اپنے آپ کو مصروف رکھیں فارغ انسان کا دماغ فضول سوچوں کا مرکز بنا رہتا ہے لہٰذا وقت گزاری کیلئے چھوٹا موٹا کام کرتے رہنا آپ کیلئے بہتر ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
عشق و محبت کے میدان سے خود کو دور رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ تعمیراتی بزنس سے منسلک افراد اپنے کاروبار کو عروج دے سکتے ہیں البتہ سیاست سے دور رہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
کوئی دیرینہ دشمن کھل کر سامنے آسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا کاروبار بھی متاثر ہوسکتا ہے کسی کو بھی رقم بطور قرض ہر گز نہ دیںوصولی کا امکان بہت کم ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
اپنی سوچوں کو محدود رکھیں پھر ہی آپ ایک بااصول زندگی گزار سکیں گے خرید و فروخت کرنا آپ کیلئے آج کا دن موافق نہ ہے۔البتہ نزدیکی سفر شوق سے کریں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اس حقیقت سے انکار نہیں کہ آپ باصلاحیت انسان ہیں مگر جب تک آپ صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لائینگے تب تک مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
ذہنی طور پر آپ الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ حالات زوال پذیر ہوسکتے ہیں البتہ ملازمت کے سلسلے میں کوئی الجھن ختم ہوسکتی ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اپنے دوستوں پر کڑی نظر رکھیں ان کا گھر میں آنا جانا مسائل پیدا کرسکتا ہے البتہ وہ معاملات حل ہوتے نظر آرہے ہیں جو عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
انجان راستوں پر گامزن ہونے کی بجائے درست منزل کا انتخاب کریں کیونکہ جس راستے پر آپ آج کل چل رہے ہیں اس پر سوائے ذلت کے کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔
۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
رشتے دار آپ کی اندرون خانہ مخالفت کرکے گھریلو ماحول خراب کرسکتے ہیں اپنے ماتحت لوگوں پر نظر رکھیں آؤٹنگ کا پروگرام بن سکتا ہے مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
خرید وفروخت کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے چند کاروباری معاہدے آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے بھائیوں کیساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعہ ہوسکتا ہے۔محتاط رہیے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ماضی کی طرف یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگالیجیے۔ مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات سازگار شکل اختیار کرسکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے طبیعت بوجھل پن کا شکار ہوسکتی ہے لہٰذا خود کو فارغ ذہن رکھنے کی بجائے مصروف رکھیں۔ عشق کے معاملات میں بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔
[ad_2]
Source link