[ad_1]
چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت دل کی تکلیف سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹار رجنی کانت کو 3 اکتوبر کی شب 11 بجے کے قریب چنئی کے اپولو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، اداکار دل کی نالی میں سوجن کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق رجنی کانت کے دل کی ایک بڑی خون کی نالی میں سوجن تھی جس کا علاج ڈاکٹروں نے ایک غیر سرجیکل طریقے سے کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں نے خون کی نالی سے سوجن کو ختم کرنے کے لیے رجنی کانت کے دل کے اندر ایک اسٹنٹ لگایا جس کے بعد وہ دو دن تک اسپتال میں زیر نگرانی رہے۔
ذرائع کے مطابق رجنی کانت کو ان کے ڈاکٹروں نے ایک دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ اپنے ڈاکٹروں کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اپنی اگلی فلم ‘کولی’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں: رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم انکشاف
رجنی کانت کی گھر واپسی کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکار کی مکمل صحتیابی اور فلمی دُنیا میں جلد واپسی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رجنی کانت کو دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے 30 ستمبر کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
رجنی کانت کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا اور وہ ماضی میں کورونا وائرس کا شکار بھی رہ چکے ہیں۔
[ad_2]
Source link