[ad_1]
کراچی: سہراب گوٹھ میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے نور خان گوٹھ راجپوت سوسائٹی میں تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 30 سالہ راجو اور 28 سالہ مسعود زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس ان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
[ad_2]
Source link