[ad_1]
ممبئی: تیلگو فلم انڈسٹری حالیہ دنوں میں ایک بڑے تنازع کا شکار ہوئی جب معروف کوریوگرافر جانی ماسٹر پر ایک 21 سالہ خاتون نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا اور ان الزامات کے بعد جانی ماسٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس کیس کے سامنے آنے کے بعد فلم ’پشپا 2‘ کے مرکزی اداکار الو ارجن کا نام بھی گردش کرنے لگا کیونکہ جانی ماسٹر نے اس فلم کے مشہور گانے “Srivalli” کی کوریوگرافی کی تھی۔
تاہم، فلم کے پروڈیوسر روی شنکر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت دی کہ الو ارجن کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الو ارجن صرف اپنی اداکاری پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور پروڈکشن ٹیم کے افراد کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی تعلق نہیں ہوتا۔
روی شنکر نے یہ بھی بتایا کہ جانی ماسٹر کو ’پشپا 2: دی رول‘ میں کوریوگرافر کے طور پر ان کے پروفیشنل کام کی بنا پر رکھا گیا تھا اور یہ فیصلہ الزامات سے پہلے لیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link