[ad_1]
لاہور: قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے 135 سائٹس پر سیف سٹی کے 480 کیمرے نصب کر دیے گئے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ڈی پی او آفس اور پولیس لائن سمیت قصور کے اہم مقامات کو کیمروں کی مدد سے کور کیا گیا ہے 6 سال میں 22 بیٹریوں کے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں قصور میں نصب کیمرے لوڈ شیڈنگ کی صورت میں UPS کی مدد سے آپریشنل ہوتے ہیں اور بجلی کی بندش کے باعث بند نہیں ہوتے۔
ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ کچھ مقامات بیٹریز کے مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خراب بیٹریوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی خرابی کی صورت میں ٹیکنیکل ٹیمیں مینٹیننس کے لیے 24 گھنٹے موجود ہوتی ہیں۔
[ad_2]
Source link