[ad_1]
راولپنڈی: آزاد جموں کشمیر سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر پر مسلح ڈاکوؤں نے راولپنڈی کے علاقے تھانہ کوٹلی ستیاں میں فائرنگ کر دی۔
آزاد جموں کشمیر سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر سلائیڈنگ کے باعث متبادل راستے سے گزر رہی تھی پرچھم گھلا روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے کوسٹر کو زبردستی روکنے کی کوشش کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں اپر دیر کا رہائشی سبحان نامی مسافر زخمی ہوگیا جسے قریبیی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی۔
[ad_2]
Source link