
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ملک بھر میں مسلسل ہونے والے پیپر لیکس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ریاستوں میں 85 لاکھ بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ انہوں نے اسے نوجوانوں کے لیے سب سے خطرناک ’پدم ویوہ‘ قرار دیا۔
راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا، ’’پیپر لیک محنتی طلبہ اور ان کے خاندانوں کو غیر یقینی اور دباؤ میں دھکیل دیتا ہے اور ان کی محنت کا صلہ ان سے چھین لیتا ہے۔ یہ آنے والی نسل کو یہ غلط پیغام دیتا ہے کہ بے ایمانی محنت سے بہتر ہو سکتی ہے، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔‘‘