[ad_1]
کراچی: بلدیہ رئیس گوٹھ میں کمسن بچہ زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
بلدیہ رئیس گوٹھ خالد بن ولید مسجد کے قریب گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گرنے سے کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 3 سالہ عبدالوہاب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گرنے کا بتایا جا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link