[ad_1]
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ میں بدترین حکومت اور گورننس ہے۔
امیر جماعت نے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قبضہ گروپ ہے، صوبے میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی پارٹی تھی تو ہوگی، اب تو چند وڈیروں اور خاندانوں کا گروہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کامیاب ہوئے بغیر کراچی کی میئر شپ پر قابض ہے، وقت آگیا ہے قابض مافیا سے قوم کی جان چھڑائی جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں یکم ستمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسوں کے خلاف 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کرے گی۔
امیرجماعت کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہرحال میں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی پارٹی عوام کے حقوق کے لیے بات نہیں کررہی۔
The post سندھ میں بدترین حکومت اور گورننس ہے، حافظ نعیم الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link