[ad_1]
گولی باری کی یہ واردات ہیری تھامس وے نارتھ ایسٹ کے 1500 بلاک میں ہوئی۔ فائرنگ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
نئے سال کا آغاز ہوتے ہی امریکہ میں شروع ہوئی گولی باریی کی وارداتیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ گزشتہ رات نارتھ ایسٹ ڈی سی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ رات 9 بجے ہوئی اس گولی باری میں 3 مرد اور 1 خاتون زخمی ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان چاروں زخمیوں کی حالت ابھی سنگین بنی ہوئی ہے۔
میٹرو پالیٹن پولیس محکمہ (ایم پی ڈی) کے مطابق حملے کے بعد سبھی متاثرہ ہوش میں تھے اور سانس لے رہے تھے۔ گولی باری ہیری تھامس وے نارتھ ایسٹ کے 1500 بلاک میں ہوئی، جو نوما-گیلاؤڈیٹ نیو یارک ایونیو میٹرو اسٹیشن سے صرف 500 فٹ کی دوری پر ہے۔ فائرنگ واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا اور وہ اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ اس جگہ پر عام طور پر کافی بھیڑ رہتی ہے لیکن اسے اب خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور اب وہ ثبوت جمع کرنے اور ممکنہ گواہوں کی پہچان کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ڈبلیو یو ایس اے 9 کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابھی تک متاثرین کی پہچان جاری نہیں کی ہے، نہ ہی مشتبہ یا مقاصد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس کے پہلے امریکہ کے نیو یارک کوئنس واقع اماجورا نائٹ کلب میں شدید گولی باری میں کم سے کم 11 لوگوں کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے فوراً علاقے کو سیل کرکے جانچ شروع کر دی تھی۔ وہیں بدھ کو نیو آرلینس میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 15 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس کے ہپلے لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص کی موت اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ ہونولولو میں ہوئے دھماکہ میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ مسلسل ہو رہے ان واقعات نے امریکہ میں دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link