[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہےکہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link