[ad_1]
کراچی:
حکومت سندھ کا صوبے بھر میں کم عمری میں شادیوں اور چائلڈ لیبر کا اعتراف، محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
سروے رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2.38 فیصد کم عمر بچوں سے کام کروایا جا رہا ہے، حیدرآباد ڈویژن میں 4.5 فیصد بچوں سے مشقت کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
جبکہ کراچی میں 15.4 فیصد، حیدرآباد میں 17.4 فیصد، عمرکوٹ میں 40.2 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں، دادو میں 42.9 فیصد، ٹھٹھہ میں 23.8 فیصد، سجاول میں 22.2 فیصد، بدین میں 30.8 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں 36.4 فیصد، شکارپور میں 38.6 فیصد، خیرپور میں 28.8 فیصد، گھوٹکی میں 37.7 فیصد کم عمری کی شادیاں ہوئیں۔
میرپورخاص میں 35.5 فیصد، نوشہروفیروز میں 28.8 فیصد، جامشورو میں 26.7 فیصد کم عمری کی شادیاں ہوئیں۔
ٹنڈوالہیار میں 32.4 فیصد، ٹنڈومحمد خان میں 14.4 فیصد، سکھر میں 32.6 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق مٹیاری میں 29.2 فیصد، جیکب آباد میں 46.3 فیصد، سانگھڑ میں میں 34.7 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی نے شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے کا قانون منظور کر رکھا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا ہے۔
[ad_2]
Source link