جنرل وی کے سنگھ کی بات کریں تو وہ غازی آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ بی جے پی نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں جنرل وی کے سنگھ کو غازی آباد سیٹ سے میدان میں اتارا تھا اور انھوں نے جیت حاصل کی تھی۔ وہ گزشتہ حکومت میں وزیر مملکت برائے خارجہ بنائے گئے تھے۔ 2024 کے انتخاب میں پارٹی نے انھیں ٹکٹ نہیں دیا۔ اس کے بعد سے ہی جنرل وی کے سنگھ کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ اب انھیں میزورم کا گورنر بنایا گیا ہے تو قیاس آرائیوں کا بازار بھی بند ہو گیا ہے۔