[ad_1]
ہمارے دانتوں کی چمک وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جاتی ہے اور ان پر ایک پیلی رنگت آ جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نہ صرف بُرے لگتے ہیں بلکہ خود اعتمادی میں کمی کی بھی وجہ بنتے ہیں۔
دانتوں کو پھر سے چمکدار اور مسائل سے نجات کے لئے اکثر لوگ ہزاروں روپے لگا کر علاج کرواتے ہیں جبکہ دانتوں کا علاج دنیا بھر میں سب سے زہادہ مہنگا بھی ہوتا ہے، ایسے میں گھریلو اور سستے طریقے سے بھی دانتوں کے مسائل کا علاج موجود ہے۔
دانتوں کی چمک کو واپس لانے اور انہیں مسائل سے دور رکھنے کے لئے سرسوں اور نمک کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے، اسے کیسے استعمال کرنا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
• دانتوں کے مسائل کے لئے نمک اور سرسوں کا استعمال
ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ میں بھی نمک ملایا جاتا ہے اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نمک دانتوں کی صفائی اور ان کے دیگر مسائل سے نجات کے لئے اہم ہے جب ہی بڑے بڑے ٹوتھ پیسٹ برانڈز بھی اپنے پراڈکٹ میں نمک ملاتے ہیں۔
• نمک اور سرسوں سے دانتوں کا گھریلو علاج اور اس کے فوائد
نمک اور سرسوں کا تیل ایک پرانا گھریلو علاج ہے جو آپ کے مسوڑوں کو صاف کرنے اور دانتوں کے پیلاپن دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، نمک دانتوں کو چمکانے اور ان کی نسوں میں موجود تناؤ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، مزید یہ کہ نمک فلورائیڈ کا ایک قدرتی ذریعہ ہے، جو آپ کے مسوڑوں اور دانتوں کے لیے فائدے مند ہے۔
سرسوں کا تیل آپ کے مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے پلاک دور کرتا ہے اور منہ میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ کرتا ہے، اگر کسی کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو وہ دانتوں میں اچھی طرح سرسوں کا تیل لگائے اور ملے اس سے دانتوں کی حساسیت کم ہوگی اور مسوڑھوں کی سوجن دور ہو گی جبکہ خون آنا بھی بند ہو جائے گا۔
• نمک اور سرسوں کے تیل سے دانت صاف کرنے کا طریقہ
دانتوں کو صاف، چمکدار پیلاپن دور کرنے اور ان کی حساسیت کو ختم کرنے کے لئے سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر اسے اچھی طرح حل ہونے دیں پھر اسے برش میں لے کر اس سے دانت مانجیں آپ چاہیں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی بھی مکس کر سکتے ہیں لیکن اس کے بعد آپ کو اچھی طرح ٹوتھ پیسٹ سے برش بھی کرنا ہوگا۔
پہلے سیدھے ہاتھ کی انگلی کی مدد سے دانتوں پر اس تیل اور نمک کے مکسچر کا مساج کریں اس کے بعد اسے برش میں لے کر اس سے برش کریں پھر نیم گرم پانی سے کلیاں کر لیں۔
[ad_2]
Source link