[ad_1]

اگر ہم بھارت جاسکتے ہیں تو وہ بھی پاکستان آسکتے ہیں، فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اگر ہم بھارت جاسکتے ہیں تو وہ بھی پاکستان آسکتے ہیں، فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔

مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹاکر دیکھیں تو انکے پلئیرز بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلہ اور پالیسیز کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: “بال ٹیمپرنگ؛ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آیا تو بتاؤں گا کیسے ریورس سوئنگ ہوتا ہے”

حسن علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اسکے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی البتہ اسکے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لیے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروایا جائے۔



[ad_2]

Source link

By admin