[ad_1]
پشاور:
تھانہ داؤد زئی کی حدود میں امام مسجد نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنے سابق سسر کو فائرنگ کرکے قتل اورمنگیتر کو زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مسماۃ صبا نور سکنہ دامان افغانی نے پولیس کو بتایا کہ فضل حق سکنہ افغان مہاجر کیمپ کوہاٹ کے ساتھ اس کے والد حیات اللہ کی دوستی تھی جس کی وجہ سے اس کے والد نے اس کی منگنی اور نکاح فضل حق سے کرایا تھا، جو مسجد کا امام ہے۔
ایک سال قبل اس نے فضل حق کے ساتھ رشتہ ختم کیا جس پر وہ ناراض تھا، گزشتہ روز فضل حق اپنے بھائی مصطفی کے ہمراہ ان کے گھر آیا اوران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا والد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق اور وہ زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link