[ad_1]
ہندوستانی سنیما کی اسٹار اداکارہ سمیتا پاٹل نے اپنی بہترین ادکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔
17 اکتوبر 1955 کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی سمیتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹر سے مکمل کی۔ ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیرتھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اور ہدایت کار شیام بینگیل سے ہوئی۔
شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’ چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔ شیام بینگل کو سمیتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں سمیتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔
منتھن اور بھومیکا میں سمیتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکار ساتھ تھے۔فلم بھومیکا سے سمیتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت، آکروش، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔
سال 1980 میں ریلیز فلم ’چکر میں سمیتا پاٹل نے جھوپڑی میں رہنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جس کے لئے انہیں دوسری مرتبہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ 80 کی دہائی میں سمیتا پاٹل نے کمرشل فلموں کی طرف اپنا رخ کیا اور اس دوران انہوں نے سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ’نمک حلال‘ اور ’شکتی‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا جس کے بعد سمیتا پاٹل نے کمرشیئل فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔
سال 1985 میں ہندوستانی سنیما میں انہیں شاندار اداکاری کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ سمیتا نے مراٹھی، گجراتی، تیلگو، بنگلہ، کنڑ اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا۔ اس کے علاوہ سمیتا کو عظیم فلمکار ستیہ جیت رے کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ منشی پریم چندر کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’سدگتی ‘ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
اپنی بہترین ادکاری سے دودہائی تک ناظرین کے دلوں میں چھانے والی ادکارہ سمیتا پاٹل نے محض 31 سال کی عمر میں 13 دسمبر 1986 کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی موت کے بعد سال 1988 میں ان کی فلم لاوارث ریلیز ہوئی جو سمیتا پاٹل کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link