[ad_1]
انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر ٹرائل ریلز متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے خیالات کی آزمائش اور مواد پر ابتدائی فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ریلز ایسے اکاؤنٹس سے شیئر کرسکیں گے جو ان کے فالوورز نہیں ہوں گے۔ یعنی انہیں اپنی ریلز کے لیے وسیع پلیٹ فارم مل سکے گا اور پھر وہ اپنے فالوورز کے لیے اسے پوسٹ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو انسٹا گرام کے پروفیشنل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، فی الحال کچھ عام صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی حاصل ہے مگر ایسا فیچر کی آزمائش کے لیے کیا گیا ہے۔
ٹرائل ریلز کو ابتدائی طور پر نان فالوورز کو دکھایا جائے گا جس سے صارفین کو نئے مواد کے ٰخیالات اور کارکردگی کو جانچنے کا موقع ملے گا۔
اگر ایک ٹرائل ریل کی کارکردگی اچھی رہی تو پھر صارف اسے آسانی سے اپنے فالوورز سے شیئر کرسکے گا۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یعنی ٹرائل ریل بنانے کے لیے معمول کے مطابق ریل بنانا شروع کریں اور شیئرنگ کے مرحلے سے پہلے کے تمام کام مکمل کریں۔
شیئرنگ سے قبل ٹرائل موڈ آپشن کو ٹرن آن کریں۔ اس کے بعد ریل کو شیئر کر دیں۔
واضح رہے کہ ٹرائل ریل آپ کی پروفائل مین گرڈ، ریلز ٹیب یا فیڈ پر اس وقت تک نظر نہیں آئے گی جب تک آپ اسے تمام افراد کے لیے شیئر نہ کریں۔
آپ 24 گھنٹوں میں ٹرائل ریل کے ویوز اور انگیج منٹ کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق جب آپ ٹرائل ریل بنائیں گے تو 72 گھنٹوں میں اس کے ویوز کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اسے خودکار طور پر آپ کے فالوورز سے شیئر کر دیا جائے گا۔
البتہ آپ اس سٹینگ کو جب مرضی تبدیل کرسکتے ہیں۔
انسٹا گرام نے بتایا کہ اس فیچر کی آزمائش کچھ عرصے قبل شروع کی گئی تھی اور فیڈ بیک کو مدنظر رکھ کر اس کا موجودہ ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں عالمی سطح پر تمام اہل صارفین کو دستیاب ہوگا۔
[ad_2]
Source link