[ad_1]
متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، جس سے ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی۔
اماراتی قومی دن کی تقریبات کے بعد کراچی میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ویزہ سینٹر نے دوبارہ سے کام شروع کردیا۔
اماراتی قونصل خانے کی جانب سے ویزے کے خواہشمند افراد کیلئے کراچی میں ویزہ سینٹر کو دوبارہ سے فعال کیا گیا ہے، ویزہ سینٹر میں ویزے کے حصول کیلئے آنے والوں کارش لگ گیا۔
ویزہ سینٹر کو روایتی عرب ثقافت کی طرح سجایا گیا اور قونصلیٹ آنے والوں کو قہوہ اور کھجوریں پیش کی گئیں۔
اماراتی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی ویزہ سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ویزے کی سہولت کیلئے ہروقت عملہ موجود ہوتا ہے، ویزے کیلئے آنے والے پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کاروباری حضرات کیلئے بھی ہر ممکن طور سے ہر سہولت فراہم کی جائے گی، آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان مزید ترقی کے مراحل طے کرے گا، پاک یو اے ای تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اورمستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
تقریب کے اختتام پر منسٹری آف فارن افیئرز اور قونصل جنرل نے کیک بھی کاٹا۔
[ad_2]
Source link