[ad_1]
چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منموہن کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر عہدے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ایک نیا جج مل گیا ہے۔ جسٹس منموہن اب تک دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ 3 دسمبر کو صدرجمہوریہ نے ان کی تقرری کو منظوری دی تھی۔
جسٹس منموہن 2008 سے دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔ 29 نومبر کو سپریم کورٹ کالجیم نے ان کے نام کی سفارش مرکزی حکومت کو بھیجی تھی۔ اب تک سپریم کورٹ میں منظور شدہ 34 ججوں میں سے 2 عہدے خالی تھے۔ یہ عہدے جسٹس ہما کوہلی اور چیف جسٹس کے ریٹائر ہونے کے بعد خالی ہوئے تھے۔ جسٹس منموہن کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔
[ad_2]
Source link