[ad_1]
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔
شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی عبدالحمید سے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی شناخت 38 سالہ اسما کے نام سے کی گئی۔
جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی اور کسی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
[ad_2]
Source link