[ad_1]
لاہور: پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران دبئی میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ جمیرا بیچ پر پاکستانی مردوں کو خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہوئے پایا گیا۔
نادیہ حسین نے کہا کہ وہ حال ہی میں دبئی کے جمیرا بیچ گئیں، جہاں انہوں نے دیکھا کہ نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر درختوں کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین کو مسلسل گھور رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھ رہے تھے اور ان کی پہچان شلوار قمیض، جوگرز، اور کندھے پر بستہ تھا۔
نادیہ حسین نے مزید کہا کہ ان مردوں کو صرف دیکھنے کا موقع ملا تھا جبکہ پاکستان میں اس قسم کے مردوں کو بدتمیزی کرنے کا بھی موقع مل جاتا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی معاشرے میں مرد باحجاب خواتین کو بھی چھیڑنے سے باز نہیں آتے، اور ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ جرم کا امیر یا غریب ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور ہر مجرم کو سزا ملنی چاہیے۔
[ad_2]
Source link