[ad_1]
ممبئی: 1999 کی رومانوی فلم ’ہوگی پیار کی جیت‘ نے 7 مئی 2024 کو 25 سال مکمل کیے۔ اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، نہا باجپائی (جو اب شبانہ رضا کے نام سے مشہور ہیں)، مایوری کانگو اور کیتکی ڈیو نے اداکاری کی۔
فلم کے پروڈیوسر انیل شرما تھے، جو بعد میں ’غدر‘ جیسی سپرہٹ فلم بھی بنا چکے ہیں۔
باکس آفس پر اس فلم کو نیم کامیابی ملی تھی جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے تمام مرکزی اداکار، اجے دیوگن کے علاوہ، فلم میں شامل ہونے کے بعد تبدیل ہوگئے تھے۔
ابتدا میں فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ ممتا کلکرنی اور ایوب خان کے ساتھ عائشہ جھلکا کاسٹ کیے گئے تھے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران ممتا کلکرنی نے حصہ لینے سے انکار کردیا، جس کے بعد انہیں شلپا شیٹی سے تبدیل کیا گیا۔ لیکن شلپا شیٹی کو بھی کسی وجہ سے فلم چھوڑنی پڑی، اور ان کی جگہ نہا کو شامل کیا گیا۔ اسی دوران ایوب خان اور عائشہ جھلکا بھی فلم سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ ارشد وارثی اور مایوری کانگو کو کاسٹ کیا گیا۔
رینوکا شاہانے جو ابتدا میں ایوب خان کی پھوپھی کا کردار ادا کرنے والی تھیں، نے ارشد وارثی کی کاسٹنگ کے بعد خود کو اس کردار کے لیے بہت چھوٹی سمجھا اور فلم چھوڑ دی۔ انہیں کیتکی ڈیو نے تبدیل کیا۔
فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جو اپنے مرنے والے باپ کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے جدو جہد کرتے ہیں۔ باپ کی خواہش یہ تھی کہ ان کے بیٹے اُس شخص کی بیٹیوں سے شادی کریں جس نے انہیں ذلیل کیا اور مار ڈالا تھا۔
[ad_2]
Source link