[ad_1]
پشاور: خیبرپختونخوا(کے پی) کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے 66 ٹی ایم اوز کو 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے۔
کے پی حکومت کے محکمہ خزانہ سے جاری بیان کے مطابق صوبے کے 66 ٹی ایم اوز کو جاری 6 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز مالی سال 25-2024 کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور دیگر بقایا جات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے 66 ٹی ایم اوز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں درکار ضروری کارروائی مکمل کریں۔
علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی بھی جاری کر دی ہیں، صوبائی کابینہ نے ڈسٹرکٹ کیڈر اساتذہ کو بھی اپنے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کیڈر کے وہ تمام اساتذہ جو دوسرے اضلاع میں تعینات ہیں اپنے متعلقہ اضلاع کے اسکولوں میں تعینات کیے جائیں۔
خیبرپختونخوا میں اس سے قبل صوبائی حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر تبادلوں کی پالیسی جاری کی تھی۔
[ad_2]
Source link