[ad_1]
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ اس نے (علی امین گنڈا پور) ایسی بکواس کی تو ایسا حال کریں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرمناک اور اخلاق سے گری ہوئی تقریر کی، یہ آدمی کسی نائٹ کلب کا باونسر یا گلی کا غنڈہ ہوسکتا ہے وزیراعلیٰ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم بشریٰ بی بی کے بارے میں ایسی باتیں کریں تو کیسا لگے گا آپ کو، آپ کے لیڈر ہر چوتھے دن خواتین کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہیں، آئندہ اس نے ایسی بات کی توہم اس کو ٹھیک کردیں گے۔
[ad_2]
Source link