[ad_1]
کراچی: صدرمملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق عشائیے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو شریک ہوں گے۔ عشائیے میں پی پی پی کے قانون ماہرین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چند روز میں ہونے والی اہم قانون سازی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف آج ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کوعشائیہ دیں گے۔ دونوں عشائیوں میں حکومتی ارکان کی تعداد کا مظاہرہ ہوگا۔
[ad_2]
Source link