[ad_1]
کوئٹہ: لورالائی میں تور خیزی ڈیم کے قریب سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہران بلوچ کے مطابق ندی میں سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے ایک ہی گھر میں اندر سات افراد پھنس گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پھنسے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب، جھل مگسی میں باشوں سے مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں جبکہ لورالائی اور کولپور میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ لوگ امداد کے منتظر ہیں جبکہ رات متاثرین نے کھلے آسمان تلے گزاری ہے۔
بولان کی ندیوں میں طغیانی سے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق بولان ندی سے 11ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
[ad_2]
Source link