[ad_1]
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم جولائی سے 17اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ 68 لوگ پنجاب میں، کے پی میں 65،سندھ میں 32،بلوچستان 15، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد شامل ہیں۔
مون سون بارشوں میں 333 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 137 بچے اور 85 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوگئے اور 1419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 8 اسکول اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 323 جانور بھی سیلاب کے باعث ہلاک ہوئے۔
[ad_2]
Source link