[ad_1]
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز سے فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیکٹ چیکنگ سسٹم کی جگہ اب ایکس کی طرح کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
میٹا کے مالک مارک زکر برگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم میں کافی غلطیاں اور سنسر شپ تھی۔
اُنہوں نے کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کروانے کے اس فیصلے سے میٹا پلیٹ فارمز پر نقصان دہ مواد کے پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔
دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو ایک بار کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنیوالوں کومعاف کردوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے صدارتی الیکشن میں کامیابی کی توثیق پر خطاب میں کہنا تھا کہ بائیڈن افغانستان، روس، شام کے بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہے، ہم اب ایسی دنیا میں جارہے ہیں جوجل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سامان چھوڑا جس کا نقصان ہوا، ڈیموکریٹس عدالتوں کے ذریعے میرے خلاف کام کررہی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو فوری ہٹادوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میکسیکو سرحد پر غیرقانونی امیگریشن کو روکیں گے، امریکا کو معاشی استحکام کیلئے پاناما کینال اورگری لینڈ کی ضرورت ہے۔
نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو پر سخت ٹیرف لاگو کریں گے۔ حماس نے 20 جنوری تک یرغمالی رہانہ کیے تو جہنم بنادوں گا۔
[ad_2]
Source link