[ad_1]
آئی ایم ڈی کے مطابق، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں برفباری کی توقع ہے، جبکہ چمبا، کلو، منڈی اور کنور کے علاقوں میں 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران شدید سردی کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔
کشمیر میں اس وقت سخت ترین سردی کا دورانیہ ‘چلہ کلاں’ جاری ہے، جس کے تحت گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری اور پہلگام میں منفی 8.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری رہا، جو معمول سے 2 ڈگری زیادہ ہے۔
[ad_2]
Source link