Site icon اردو

کیا آپ شملہ مرچ کے کرشماتی فوائد سے آگاہ ہیں؟


شملہ مرچ ایک خوش ذائقہ مرچ ہے۔ جو کہ پیلے، ہرے اورلال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے، اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے، شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے ۔ جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔علاوہ ازیں شملہ مرچ کو بہت سے سبزیوں اور قیمے کےساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔

شملہ مرچ تیز نہیں ہوتی اس لیے عام طور پر بچے اور بڑے سب کھا سکتے ہیں، شملہ مرچ کو اس کے رنگ اور ذائقے کی وجہ سے خاص پسند کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں شملہ مرچ کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ مختلف بیماریوں جن میں کینسر، معدے کی تکالیف، سر درد اور جِلدی بیماریاں شامل ہیں، اس کے علاوہ شملہ مرچ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

شملہ مرچ کے جادوئی فوائد:

کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے:

شملہ مرچ کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے کیونکہ اس میں انسداد سوزش والے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔ شملہ مرچ میں موجود کیروٹینائڈ لائکوپین گریوا، پروسٹیٹ، لبلبے اور مثانے کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی موثر ہے۔ اس کے علاو شملہ مرچ میں موجود انزائمز غذائی نالی اور معدے کے کینسر کی روک تھام میں بھی مدد کرتے ہیں۔

قلبِ صحت کیلئے مفید:

سُرخ شملہ مرچ میں لائکوپین ہوتا ہے جو ایک فائٹونٹریئنٹ ہے اور یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ سبزی فولٹ اور وٹامن بی 6 کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہوتے ہیں جو جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے مالامال:

شملہ مرچ اینٹی آکسیڈینٹ سے مالا مال ہے، جو جسم کو آزاد ریڈیکلز اور ان سے ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے۔ آپ کے جسم میں موجود آزاد ریڈیکلز موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ شملہ مرچ ان آزاد ریڈیکلز سے لڑنے سے اور بہت سی بیماریوں کا علاج کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے:

اس سبزی میں موجود وٹامن سی ہماری قوتِ مدافعت میں بہتری لاتا ہے اور سوجن کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، شملیہ مرچ میں وٹامن کے بھی ہوتا ہے جو ہمارے جسم کو دیگر فوائد دیتا ہے۔

خون کی کمی کو دور کرتی ہے:

شملہ مرچ وٹامن سی سمیت دیگر غذائی اجزاء سے مالا مال ہے جو ہمارے جسم میں ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں، اس حوالے سے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ آئرن کی کمی کا شکار ہیں تو سُرخ شملہ مرچ کھائیں۔




Source link

Exit mobile version