اگر سردیوں میں گیس، بدہضمی، اور ڈکار جیسے مسائل آپ کو پریشان کرتے ہیں تو یہ گھریلو ٹوٹکا اس سلسلے میں آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
بہت سے لوگوں کو سردیوں میں کھانا کھانے کے بعد ہاضمے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان تمام مسائل سے بچنے کے لیے یہ 4 چیزیں ایک ساتھ کھائیں۔ یہ گھریلوعلاج بدہضمی کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سردیوں میں بدہضمی کیوں ہوجاتی ہے؟
موسم سرما میں اکثر لوگ کم متحرک ہوتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں بہت زیادہ اور بھاری کھانا کھانے کی وجہ سے ٖکھانادیر سے ہضم ہوتا ہے۔ سست میٹا بولزم اور کم پانی پینے کی وجہ سے اپھارہ، کھٹی ڈکار، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
سردیوں میں ہاضمے کے مسائل سٓے نمٹنے کے لیے کھانے کے بعد یہ چار چیزیں ملا کر کھائیں۔
الائچی
سونف
کالی مرچ
گڑ
ان چاروں چیزوں کو اچھی طرح پس کر پاوڈر بنالیں۔ اور انہیں گڑ کے ساتھ ملاکرچھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور ایک ایئر ٹائٹ ڈبے میں پیک لرلیں۔ ہر کھانے کے بعد ایک چمچ یا ایک چھوٹی گولی منہ میں ڈال کر چبا لیں۔
ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ کھانے سے سست میٹابولزم کو درست کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کھٹی ڈکاروں ، گیس ، بدہضمی جیسے مسائل سے پریشان نہیں ہوتے ہیں۔