میڈیسن پولیس سربراہ شان بارنس کے مطابق طالب علم نے اسکول میں گولیاں کیوں چلائیں، اس کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گولی باری میں 5 لوگ مارے گئے ہیں جس میں مبینہ شوٹر بھی شامل تھا۔ حملے میں زخمی ہوئے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
امریکہ میں حالیہ دنوں میں اسکولوں میں گولی باری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کا ماحول ہے اور کسی نہ کسی وقت اس طرح کی واردات ہونے کا خدشہ بنا رہتا ہے۔ امریکی حکومتیں مسلسل ہو رہے اس طرح کے واقعات کو روکنے میں ابھی تک پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔