اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے اور کال واپس نہیں لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی کسی بھی کال کی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اورعوام مکمل حمایت کریں گے۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر بیان میں کہا تھا کہ ہمیں اب تک کوئی پیغام تحریک انصاف کی جانب سے موصول نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پھر لہجے کو دھیما اور رویے کو نرم رکھیں، ایسی نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات نہیں مذاق رات ہوسکتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ کسی کی اہمیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو حکومت سے مذاکرات کرنے چاہیئں۔