[ad_1]
سونے کی قیمتوں میں مسلسل چار روز سے اضافے کا رجحان برقرار ہے، آج فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ ایک ہزار 971 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 250 روپے میں فروخت ہوا۔
ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بغیر کسی رد و بدل کے 3 ہزار 450 روپے اور 2 ہزار 957 روپے پر برقرار رہیں۔
ایسوی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 716 ڈالر پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر بروز پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، اسی طرح 10 دسمبر کو سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز (11 دسمبر) کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے تا جا پہنچی ہے۔
اس طرح رواں ہفتے کے ابتدائی 4 روز میں اب تک سونے کی قیمت 8 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
[ad_2]
Source link