[ad_1]
یہ واقعہ پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیش آیا، جہاں اپوزیشن نے حکومت پر امریکہ میں اڈانی کے خلاف رشوت کے الزامات پر بحث سے گریز کا الزام لگایا۔
اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا، ’’ہم گاندھی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے اراکین کو ترنگا اور گلاب پیش کر رہے ہیں تاکہ انہیں یاد دلائیں کہ اڈانی کے ہاتھوں ملک کو نہ بیچیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی کارروائی روکنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ اڈانی کی لوٹ پر بحث کی جائے۔
[ad_2]
Source link