[ad_1]
لوگ 5000 سال سے چائے پیتے آ رہے ہیں۔ یہ دنیا میں پانی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم خاص طور پر کالی چائے کے بارے میں بات کریں گے جو کہ صحت سے متعلق کئی فوائد پیش کرتا ہے۔
صحتِ قلب
کالی چائے دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ اس میں Theaflavins ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں flavonoids بھی ہوتے ہیں، وہی اینٹی آکسیڈنٹ جو ڈارک چاکلیٹ اور گری دار میوے میں پائے جاتے ہیں جو دل کی بیماری کا خطرہ 8 فیصد تک کم کرتے ہیں۔
فالج
فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ تک خون لے جانے والی نالیوں میں رکاوٹ ہو۔ یہ عالمی سطح پر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ کالی چائے پینا آپ کے فالج کے خطرے کو کم کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔
توجہ مرکوز کرنے میں معاون
چائے کی دیگر اقسام کے برعکس کالی چائے میں زیادہ کیفین ہوتی ہے جو کافی میں نصف مقدار کے برابر ہے۔ اس میں ایک امینو ایسڈ بھی ہوتا ہے جسے L-theanine کہتے ہیں۔ یہ ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔
شوگر
بغیر میٹھے کے کالی چائے پینا خون میں گلوکوز کو کم کر سکتا ہے اور آپ کے جسم کی شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
کینسر
محققین نے دہائیوں سے کینسر پر چائے کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے۔ انھوں نے پایا ہے کہ چائے میں موجود پولیفینول بعض قسم کے کینسر سے لڑنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link