[ad_1]
امریکا میں غیر معمولی طور پر لمبے انگوٹھے والے ایک نوجوان نے روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے متعلق ویڈیو بنا ڈالی۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ جیکب پِینا گزشتہ برسوں میں اپنے پانچ انچ بڑے انگوٹھے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل رہے ہیں اور اس ہی وجہ سے انہوں نے یوٹیوب پر کامیابی کے ساتھ چینل لانچ کیا اور لاکھوں فالوورز جمع کیے۔
لیکن اس انگوٹھے نے جہاں انہیں انٹرنیٹ پر شہرت دی ہے، وہیں اس وجہ سے ان کو روز مرہ کے امور (بشمول ٹیکسٹ کرنا یا اسمارٹ فون استعمال کرنا) کو انجام دینے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔
پانچ انچ بڑا ان کا دایاں انگوٹھا چھ انچ سائز کے آئی فون 16 سے معمولی سا چھوٹا ہے۔ جیکب کے مطابق ان کا بایاں انگوٹھا بھی تقریباً اس ہی لمبائی کا ہے۔
انہوں نے اپنی تازہ ترین ٹِک ٹاک ویڈیو میں اپنے انگوٹھے کو مکمل طور پر پھیلایا اور انگوٹھے کی مدد سے سوشل میڈیا پر اسکرالنگ کر کے دِکھائی۔
ایک لاکھ کے قریب ویوز حاصل کرنے والا کلپ دیکھ کر ناظرین حیران رہے گئے جبکہ کچھ اس کشمکش میں الجھ کر رہ گئے کہ آیا یہ ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہے یا اتنا انگوٹھا پھیلا کر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔
[ad_2]
Source link