[ad_1]
کچن میں کھانا بنانے کے لئے مصالحوں کا استعمال لازمی ہے اس کے بغیر کھانا تو خیر بن ہی نہیں سکتا۔ اس لئے نہ جانے کتنے ہی مصالحے آپ کے کچن کی زینت ہیں۔
ان مصالحوں میں موجود ہر چیز آپ کی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اب اگر ہم آپ سے کہیں کہ آپ لونگ کے فوائد جانتے ہیں تو آپ کو بھی پتہ ہی ہوگا لونگ دانتوں کے درد میں مفید ہے، لیکن آج ہم آپ کو لونگ کے فوائد بتانے جارہے ہیں:
1: لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا ہے، مضبوط بناتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو پاک کرنے میں بڑی مفید بھی ہے۔
2: لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے معدے کو تقویت دیتا ہے، کھانا ہضم کرنے میں مددگار رہتا ہے، قبض کی شکایتوں سے بچاتا ہے۔
3: لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں اور دانتوں کے درد میں مفید ہے۔ اس کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔
4: لونگ میں موجود کمپاؤنڈز آپ کو معدے کے السر سے بچاتے ہیں۔
5: لونگ کھانے سے آپ کے جسم میں سفید خون کے خلیات بڑھیں گے جس سے آپ کا جسم جلد بیماریوں کا شکار نہ ہوسکے گا۔
6: اس کا استعمال دانتوں کے پیلے پن اور منہ کی بو سے محفوظ رکھتا ہے۔
7: لونگ کے تیل کا مساج سر درد کے لئے مفید ہے۔
لونگ کے فوائدے ابھی ختم نہیں ہوئے، دیکھا آپ نے چھوٹی سی لونگ کے فوائد کتنے بڑے بڑے ہیں۔
8: وزن میں کمی کے خواہشمند افراد لونگ کا پانی استعمال کر کے فاضل چربی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
9: جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔
10: لونگ کے استعمال سے جسم میں کینسر سیلز کی نشوونما رک جاتی ہے اور جسم کو راحت ملتی ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
[ad_2]
Source link