[ad_1]
نئی دہلی: پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسانوں نے دہلی کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور پانی کی بوجھار کے بعد کئی کسان زخمی ہو گئے، جس کے باعث کسانوں نے اپنا احتجاج ملتوی کر دیا۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے اس کارروائی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات رکھنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کسانوں کو روکنا غیر جمہوری ہے۔ اگر وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لے رہے تو حکومت کو ان سے بات کر کے فوری طور پر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔‘‘
[ad_2]
Source link