کراچی:
ایم کیو ایم پاکستان کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بڑا ریلیف مل گیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور عادل عسکری کیخلاف انتخابی عذرداریاں مسترد کردیں۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 244 سے متحدہ قومی موومنٹ کے کامیاب ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار کے اعتراضات پر فیصلہ سنادیا ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف دائر انتخابی عذرداری مسترد کردی۔
ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ فاروق ستار کیخلاف انتخابی عذرداری تکنیکی بنیادوں پر مسترد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کی کامیابی کو پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر نے چیلنج کر رکھا تھا، جس میں انتخابی نتائج میں ردوبدل اور دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 125 پر ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار عادل عسکری کے اعتراضات پر بھی فیصلہ سنادیا اور انتخابی عذرداری مسترد کردی۔
عادل عسکری کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی حمایت یافتہ فوزیہ صدیقی نے پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔