[ad_1]
کاجو ناصرف ایک ذائقہ دار اسنیک ہے بلکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہے جسے بھگو کر کھایا جائے تو اس کے فوائد دگنے ہوجاتے ہیں کیونکہ بھیگے ہوئے کاجو باآسانی ہضم ہوجاتے ہیں۔
تو آئیں دیکھتے ہیں کہ اگر روز کچھ مقدار میں بھیگے ہوئے کاجو کھائے جائیں تو اس سے کون سے چار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جو آپ کے روزمرہ معاملات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے مفید:
کاجو صحت مند فیٹس کا خزانہ ہے جو دل کے لیے بہت ضروری ہے، یہ برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، یہ خون کی روانی کو کنٹرول کرتے ہیں اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا بھی سبب بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ کاجو میں موجود میگنیشیم دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔
دماغ کو تقویت بخشنے میں مددگار:
زنک، آئرن اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا جو دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، کاجو میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ تناؤ کو کم کرنے اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، جب کہ آئرن دماغ کو آکسیجن کی بہتر ترسیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
2022 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بھنے ہوئے کاجو دماغی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں، چونکہ بھیگے ہوئے کاجو میں ٹرپٹوفن ہوتا ہے، جو سیروٹونن (اچھا محسوس کروانے والا ہارمون) کی تخلیق کو فروغ دیتا ہے، اس لیے انہیں کھانے سے موڈ بھی اچھا ہوسکتا ہے۔
ہڈیوں کے لیے فائدہ مند:
کاجو میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس سے بھرے ہوتے ہیں جو کہ مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری معدنیات ہیں، بھیگے ہوئے کاجو کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی ڈینسیٹی کو برقرار رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
2020 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ کاجو کو باقاعدگی سے کھانے سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے، پرو آکسیڈنٹ/اینٹی آکسیڈنٹ توازن بحال ہوتا ہے اور جوڑوں کی سوزش اور ٹشو کی چوٹ جلد بھر جاتی ہے۔
کاجو میں شامل ‘وٹامن کے’ کیلشیم کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، جس سے ہڈیوں کی صحت میں مزید مدد ملتی ہے۔
مضبوط بال اور خوبصورت جِلد:
چمکدار جلد اور خوبصورت بال رکھنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو روز کاجو لازمی کھائیں۔
ان میں کاپر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کولیجن کی تشکیل کے لیے ضروری معدنیات ہے، کولیجن آپ کی جلد کو مضبوط اور جوان رکھتا ہے۔
کاپر بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
[ad_2]
Source link