[ad_1]
سفید چنے پاکستانی اور ہندوستانی کھانوں میں سب سے زیادہ مشہور اجزاء ہے جس کو مختلف طریقوں سے غذا کا حصہ بنایا جاتا یے چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور صحت مند زندگی کے لیے ان میں موجود پروٹین اور فائبر ضروری دو اہم غذائی اجزاء ہیں۔
چنے میں موجود غذائیت:
ابلے ہوئے چنے کے 100 گرام حصے میں 9 گرام پروٹین، 8 گرام غذائی ریشہ جبکہ کولیسٹرول نہیں ہوتا ریاست ہائے متحدہ کے محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق اس میں صرف 2.6 گرام چربی ہوتی ہے، ساتھ ساتھ آئرن اور میگنیشیم کی اچھی مقدار بھی اس میں شامل ہوتی ہے۔
سفید چنے کے فوائد
چنوں میں پروٹین اور فائبر کی اچھی مقدار کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ چنے وزن میں کمی کرنے والی خوراک کے لیے موزوں ہیں، پروٹین اور فائبر دونوں تندرستی کو فروغ دینے، بھوک کو روکنے اور وزن کم کرنے میں مددگار مانا جاتا ہے۔
چنے بلڈ شوگر اور بلڈ لیپڈ کی سطح کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے کا بھی کام سر انجام دیتے ہیں۔
دل کی صحت کے لئے مفید
2006 میں اینلز آف نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں ایک مطالعہ شائع ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ چنا خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی لا سکتا ہے اس کے استعمال سے ہائی کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور یہ قلبی صحت کے لیے بھی بےحد مفید ہے یعنی چنے کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اعصابی نظام اور جگر کی صحت کو فروغ دیتا ہے
چنے میں وٹامن بی 9 یا فولیٹ کی موجودگی دماغ اور پٹھوں کی مناسب نشوونما کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کو بہتر بناتی ہے یہ جگر کی چربی کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور اس اہم عضو کے بہتر کام کو یقینی بناتا ہے۔
چنے کا استعمال
چنے بریانی، پلاؤ، سلاد، چاٹ وغیرہ میں استعمال کئے جا سکتے ییں چنے ابال کر روزانہ کھانا بھی صحت کے لیے بےحد مفید ہے اگر روزانہ ابلے ہوئے چنوں کا ایک پیالہ کھایا جائے تو بھرپور فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
لہذا اگر آپ اپنی غذا میں چنے کو شامل نہیں کر رہے ہیں تو آج سے ہی آپ اپنے دل، دماغ اور جسم کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایسا کرنے پر غور کر سکتے ہیں کیونکہ سفید چنوں کا استعمال نہ صرف آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنائے گا بلکہ وزن کم کرنے اور بھوک مٹانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔
[ad_2]
Source link