[ad_1]
کراچی:
جمشید کوارٹرز پولیس نے مخبری پر جہانگیر روڈ نمبر دو، انکوائری آفس کے قریب ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر موٹرسائیکل لفٹرز گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے تین چوری شدہ موٹرسائیکلیں، انجن و چیچز، اور دیگر پارٹس برآمد کیے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید محمد عمار، مدثر، طاہر ایوب، محمد خالد اور راشد شامل ہیں۔
پولیس کو مختلف تھانوں میں درج چوری کے مقدمات کی تفصیلات بھی موصول ہوئیں، جن میں موٹرسائیکل نمبر KKS-0839 کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے، نمبر KJA-6940 کا سولجر بازار تھانے اور نمبر KLZ-2568 کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔
چھاپے کے دوران پولیس کو دو موٹرسائیکلوں کے انجن و چیچز، دو چیچز، ایک مڈگارڈ، ایک سائلنسر اور ایک ٹنکی برآمد ہوئی۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔
مدثر کے خلاف گلستان جوہر، سولجر بازار اور پیرآباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ سید محمد عمار پر عوامی کالونی، نیو ٹاؤن، جمشید کوارٹر اور پی آئی بی تھانوں میں مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں، جن میں دہشت گردی اور قتل کی کوشش جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔
طاہر ایوب کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں دو مقدمات 2021 میں درج ہوئے، جبکہ خالد کے خلاف بھی کئی سنگین مقدمات ہیں، جن میں ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ شامل ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر اراکین کا سراغ لگایا جا سکے۔
[ad_2]
Source link